ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوناور میں 8سالہ بہن نے ڈھائی سال کے بھائی کو بیل کے حملے سے بچایا

ہوناور میں 8سالہ بہن نے ڈھائی سال کے بھائی کو بیل کے حملے سے بچایا

Thu, 15 Feb 2018 20:08:17    S.O. News Service

ہوناور16؍فروری (ایس او نیوز) ہوناور تعلقہ کے نویل گاؤں میں ایک 8سالہ بہن نے بڑی جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ساتھ کھیل رہے ڈھائی سالہ بھائی کو بھائی کو بیل کے حملے سے بچالیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں قید اس منظر کی کلپ وائرل ہوگئی ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ کرن شیٹھ نامی شخص کی زیورات کی دکان اور مکان متصل ہے۔ اس کی بیٹی8سالہ بیٹی آرتی اپنے ڈھائی سالہ چھوٹے بھائی کارتیک کے ساتھ گھر کے سامنے کھیل رہی تھی۔ کارتیک تین ٹائروں والی چھوٹی سائیکل چلارہا تھا کہ اچانک سڑک سے گزرنے والا ایک سفید بیل اس پر حملہ کرنے کے لئے آگے بڑھا ۔ آرتی نے فوراً اپنے بھائی کو اچک لیا اور دیوار کی طرف بھاگی۔ بیل اپنی سینگیں گھونپنے کے انداز میں ان بچوں کی طرف بڑھا ،لیکن آرتی نے ہوشمندی دکھاتے ہوئے بچے کو اپنے ساتھ لپٹائے رکھااور اسے دیوار کی طرف کرکے کھڑی ہوئی اور چیخ و پکار کرنے لگی۔ قریب تھا کہ غصہ میں بھرا بیل اپنی سینگیں آرتی کی پیٹھ میں گھسیڑتا،شور سن کر گھر والے مدد کو دوڑ پڑے اور بیل کو وہاں سے بھگادیا۔یہ سارا منظر کرن شیٹھ کے گھر میں لگے سی سی کیمرے میں قید ہوگیا ہے، جسے دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اگر آرتی نے بروقت کارتیک کو بچانے کی تدبیر نہ کی ہوتی تواس کی جان خطرے میں پڑگئی ہوتی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ کارتیک نے جو سرخ لباس پہن رکھا تھااس سے بیل مشتعل ہوگیا ہوگا اور بچے پر حملہ کرنے کے لئے آگے بڑھا ہوگا۔


Share: